1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کی پولنگ جاری

23 اپریل 2009

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 140 نشستوں کے لئے لاکھوں افراد آج جمعرات کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی مقامات پر پرتشدد واقعات بھی پیش آئے۔

https://p.dw.com/p/HcSC
بھارت میں لاکھوں ووٹر آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیںتصویر: AP

دوسرے مرحلے کے ان انتخابات میں14 ریاستوں میں ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات مجموعی طور پر پرسکون رہے تھے تاہم بعض مقامات پر ماؤنواز باغیوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں بھی دیکھی گئی تھیں جن میں پولنگ عملے اور سیکیورٹی اہکاروں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسرے مرحلے کے ان اتخابات میں گیارہ ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے ان انتخابات میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، اترپردیش، جھارکھنڈ اور گوا میں دو ہزار بیس امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھی جمعرات کے روز پولنگ ہو رہی ہے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں راہول گاندھی، سشما سوراج اور شرد پوار سمیت کئی بڑے رہنماوٴں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں