1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت میں من موہن سنگھ حکومت کے چار سال پورے ہو گئے

22 مئی 2008

22 مئی جمعرات کے روز بھارت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد UPA کی ڈاکٹر من موہن سنگھ کی سربراہی میں قائم مرکزی حکومت کے اقتدار کے ٹھیک چار برس پورے ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/E45a
ڈاکٹر من موہن سنگھ اپنی اہلیہ گورشرن کور کے ہمراہتصویر: AP

نئی دہلی میں حکومتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ UPA حکومت نے چار سال قبل انتخابات کے موقع پر کئے گئے اپنے بہت سے وعدے پورے کردیئے ہیں۔ اسی تناظر میں جمعرات کے روز بھارت کے مختلف شہروں میں متعدد تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سول سوسائٹی، غیر جانبدار مبصرین اور بہت سی غیر سرکاری تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ من موہن سنگھ حکومت کی گذشتہ چار برسوں کے دوران مجموعی کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے۔

لیکن باہمی طور پر متضاد ان دونوں طرح کے دعووں کے باوجود سچ کیا ہے؟ وزیر اعظم من موہن سنگھ کی حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر تعریف اور تنقید کے درمیان اسی توازن کو اپنی ایک جائزہ رپورٹ کا موضوع بنایا نئی دہلی میں افتخار گیلانی نے۔ اس رپورٹ سے ملنے والا مجموعی تاثر یہ ہے کہ ملکی اقلیتیں اور عام شہری اگرزیادہ تر ڈاکٹر سنگھ کی حکومت کی کارکردگی سے بہت مطمئن نہیں ہیں تو اس کی وجوہات کے تعین کے لئے خود نئی دہلی حکومت کوبھی اپنی اب تک کی کارکردگی کا ایسے تجزئیہ کرنا چاہیے، جیسے کسی تیسرے فریق کے طور پر غیر جانبدار ماہرین کررہے ہیں۔