1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت لیا

21 نومبر 2008

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت شکست دے کر کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

https://p.dw.com/p/Fz9F
بھارت کی جانب سے تین وکٹوں کے ساتھ ہربجن سنگھ کامیاب باؤلر رہےتصویر: AP

کانپور میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے ابتدائی بیٹسمینوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو انناسی تک پہنچا دیا اس موقع پو انگلینڈ کو پہلا نقصان بیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر جم کر کھڑا نہ ہو سکا اور انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

اسطرح انگلینڈ کی پوری ٹیم مقرررہ اوورز میں دو سو چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے سب کامیاب بیٹسمین بوپرا رہے جنہوں نے ساٹھ رنز بنائے جبکہ بیل چھیالیس اور شاہ چالیس رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ جبکہ پٹیل اور شرما دو، دو اور ظہیر خان اورپٹھان ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں بھارت کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کر دیا اس موقع پر بری روشنی کی وجہ سے ڈی ایل قانون کا استعمال کرتے ہوئے، ایمپائرز نے بھارت کو سولہ رنز سے کامیاب قرار دے دیا۔ اس طرح بھارت نے سات میچوں کی سیریز میں تین، صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت کی جانب سے سہواگ اڑسٹھ رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فلنٹوف تین وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باؤلر رہے۔