1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

3 فروری 2009

آج منگل کے روزکولمبو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ایک سو سینتالیس 147 رنز سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

https://p.dw.com/p/GmeX
بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے یووراج سنگھتصویر: AP

بھارت نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے 5 پانچ وکٹوں کے نقصان پرتین سو ترسٹھ 363 رنز بنائے۔ بھارت کی اننگ کی خاص بات وریندرسہواگ اوریووراج سنگھ کی شاندار سنچریاں تھیں۔ سہواگ نے 116 جب کہ سنگھ نے ایک سو سترہ رنزبنائے۔ اس کے بعد آخری اوورزمیں یوسف پٹھان نے تیزبلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

Sri Lanka Sport Cricket Cricketspieler Muttiah Muralitharan
سری لنکا کے ریکارڈ ساز اسپنر مرلی دھرنتصویر: AP

جواب میں سری لنکا کی ٹیم دو سو سولہ رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کمارسنگا کارا نے تراسی رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز عمدہ بیٹینگ کے سبب یووراج سنگھ کودیا گیا۔

سری لنکا کے اسٹاراسپنر مرلی دھرن نے اس میچ میں ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 356 میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم مرلی دھرن یہ ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مرلی دھرن کی پاس پہلے ہی ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ موجود ہے۔ مرلی دھرن نے ٹیسٹ میچوں میں 769 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔