1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کی سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں سے جیت

22 دسمبر 2009

بھارت نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/LAJD
تصویر: AP

کٹک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے کامیاب بالر جدیجا رہے، جنہوں نے 10 اوورز میں 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔ ٹنڈولکر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن اوپنر تھارنگا اور دلشان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز بنائے۔ اوپنر دلشان صرف 18 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر اشیش نہرا کی گیند پر وکٹ کیپر مرلی کارتھک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Indien Sri Lanka Cricket Kricket Mahela Jayawardene
سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے۔تصویر: AP

کپتان سنگاکارا نے اوپنر تھارنگا کے ساتھ مل کر ٹیم کے مجموعی اسکو ر میں 100 رنز کا اضافہ کیا۔ سنگاکارا 46 رنز بنا کر بنا کر سہواگ کی گیند پر اسٹیمپ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد کوئی بیٹسمین بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ بھارت کی طرف سے کامیاب بالر جدیجا رہے، جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔ سچن ٹنڈولکر سنچری سے چار رنز پیچھے رہے اور 96 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

رپورٹ : شادی خان

ادارت : امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں