1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے لئے آ سٹریلوی ٹیم کا اعلان

22 دسمبر 2007

بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ یعنی چھبیس دسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMW

بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ یعنی چھبیس دسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔تیز باولر شان ٹیٹ کی چوٹ صحیح ہو چکی ہے۔بھارت کا دورہ ختم کرنے پر پاکستان کے تیزباولر شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم کے لیئے شان ٹیٹ پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔بھارتی ٹیم کی قیادت انیل کمبلے کر رہے ہیں۔ان کے مد مقابل کپتان ہیں رکی پونٹنگ ہیں ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کے حوصلے پاکستانی ٹیم کے خلاف ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں کی سیریزجیتنے کے بعد خاصے بلند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ساٹھ سال بعد آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم موجودہ دورہ آسٹریلیا کے دوران چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔اس کے علاوہ وہ سہ ملکی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گی۔اس بار سہ ملکی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں آ سٹریلیا اور بھارت کے علاوہ تیسری ٹیم سری لنکا کی ہے۔دورہ بھارت کے حوالے سے یہ بھی اہم ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کچھ بھارتی کھلاڑیوں کا پخری دورہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اس میں خاص طور سے ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر کا نام سر فہرست ہے۔ٹنڈولکر خود بھی آ سٹریلیا پہنچ کر ر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہاِن چار میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کے علاوہ لکشمن اور ڈراوڈ کی کارکردگی اگر متاثر کن نہ ہوئی تو ان کے کیریر کا اختتامی دورہ ثابت ہو سکتا ہے۔