1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بہار میں سیلاب کے متاثرین کی صورتحال پراسٹیٹ وزیر مشرا کا اظہار تشویش

27 اگست 2008

بھارت میں اس سال مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب‍‍‍‍‍‍‍‍‍ ‍‍‍‍‍ میں جہاں‍‍ سینکڑوں جانیں ضائع ہوئی ہیں وہاں ایک ملین سے زائد انسان بے گھر ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F5z5
تصویر: AP

تیز بارشوں کے نتیجے میں دریائے برہم پترا میں سیلاب آنے سے ایک سو اسی دیہات مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں۔ اُدھر سب سے زیادہ متائثر ہونے والے مشرقی صوبے آسام اور بہار میں صورتحال تشویش ناک شکل اختیار کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارےUNICEF نے انکشاف کیا ہے کہ صرف صوبہ بہار کے تیرہ اضلاع میں سیلاب کے متائثرین کی تعداد ایک اشاریہ چار ملین ہو چکی ہے۔ بہار کے آفات سے نمٹنے کے شعبے کے وزیر نتش کمار مشرا کے مطابق نیپال کی سرحدوں سے ملحقہ ریاست بہار کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں کوسی دریا کے کنارے ٹوٹنے سے آس پاس کے علاقے مکمل طور پر زیر آب ہیں۔ ریاستی وزیر نتش مشرا کے مطابق ’’ہم مسلسل لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر رہے ہیں۔‘‘