1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ اولمپکس سےقبل شاندار انڈر گراوٴنڈ ریل گاڑیوں کا نظام

امتیاز احمد4 اگست 2008

بیجنگ میں اولمپک گیمز سے پہلے نئی اور جدید ٹرینیں چلائی گئیں ہیں لیکن اِن پر عام شہری سفر نہیں کر سکتے۔ اِن ریل گاڑیوں کا متعارف کروانے کا مقصد بیجنگ کو انتہائی جدید تشخص دینا ہے۔

https://p.dw.com/p/EqLr

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے زیر زمین قائم ریلوے سٹیشن پر ایک نئی اور چمکتی ہوئی ٹرین آ کر رکتی ہے اور ایک مترنم سی آواز میں اعلان ہوتا ہے ۔ یہ ٹرین سٹیشن Sanyaunjiao ہے۔ ٹرین مین کچھ لوگ دروازے کے قریب آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں،ٹرین کے آٹومیٹک دروازے خود بخود کھلتے ہیں اور لوگ شیشے کی طرح چمکتے ہوئے فرش پر قدم رکھتے ہوئے اپنی منزلوں کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔ یہ وہ سٹیشن ہے جہاں پر ٹرین نمبر 10 اور ائرپورٹ کی طرف سے آنے والی ٹرین آپس میں ملتی ہیں۔

Bildgalerie Olympiaarchitektur China Architektur Peking U-Bahn in Peking
چین میں زیر زمین یعنی انڈر گراوٴنڈ ریلوے نظام کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/dpa

بیجنگ کے ہر ریلوے سٹیشن پرٹرینوں کی آمد اور روانگی کے اوقات چینی اور انگلش زبان میں لکھے ہوئے ہیں، ہر سٹیشن پر اولمپک گیموں کے دوران آنے والے مہمانوں کی مدد کے لئے اور راستے کی نشاندہی کرنے کے لئے لوگ کھڑے کئے گئے ہیں جو کہ روانی سے انگلش اور چینی زبان بولتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل بیجنگ میں زیرزمین ریلوے کا نظام کوئی اتنا اچھا اور متاثرکن نہیں تھا۔ لیکن اب اس کی حالت ہی بدل گئی ہے۔ چین کی حکومت چاہتی ہے کہ اولمپک گیمز سے پہلے بیجنگ کو ایک ماڈرن اور جدید شہر کے طور پر پیش کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ بیجنگ میں نئی اور جدید قسم کی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں۔

BdT China Olympia Verkehrsverbot
بیجنگ میں ٹریفک جامتصویر: AP

سٹیشن پر کھڑی ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ یہ زیر زمین ٹرینوں کا سسٹم نہایت ہی اچھا اور شاندار ہے اور جس ملک میں بھی اولمپک گیمز کا انعقاد ہو وہاں پر ایسا ہی نطام ہونا چاہے۔ ہمیں نہ تو اب بسوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی خود ڈرائیونگ کرنا پڑتی ہے۔ بیجنگ میں ٹریفک کا نظام کوئی اتنا اچھا نہیں ہے اور ٹرینوں کے اس نئے سسٹم کی وجہ سے شائد ٹریفک کا نظام بھی ٹھیک ہو جائے۔

چین کے باقی شہروں کی طرح بیجنگ کے ریلوے سٹیشنوں پر بھی بھکاری،گداگر،موسیقی بجانے والے اور گانا گا کر پیسے کمانے والے نظر آتے ہیں۔ لیکن اب ان کو بھی کسی اور شہر کا رخ کرنا پڑے گا کیونکہ چینی حکومت بیجنگ کو ایک مکمل،بہتریں،اور خوبصورت شہر کے طور پر پیش کرنا چاہتی ہے جس میں بھکاریوں اور گداگروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جبکہ نیشنل سٹیڈیم اور واٹرسپورٹ سینٹر کی طرف جانے والی ٹرینوں میں بھی عام چینی شہریوں کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔