1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیروت کی نائٹ لائف

12 جنوری 2010

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی آبادی دو ملین ہے۔ یہ شہر اپنے کیفیز، ریستورانوں اور میوزک کلبزکی وجہ سےبہت شہرت رکھتا ہے۔ یہاں پر ہر طبقے کے لئے تفریح کا کچھ نہ کچھ سامان موجود ہے۔

https://p.dw.com/p/LRKH
تصویر: PA/dpa

BO18 کا شمار بیروت کے مشہور ترین کلب میں ہوتا ہے۔ یہاں ہر ویک اینڈ پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔ اس کلب میں صرف پروگریسو، ہاؤس اور ٹیکنو میوزک بجایا جاتا ہے۔ BO18 بیروت کے شمال میں ارنتینا نامی صنعتی علاقے میں واقع ہے۔ اگرکسی کوکلب کا راستہ یاد نہ ہو تو اسے اس کلب کو تلاش کرنے میں بہت دشواری ہوتی ہے۔ کیونکہ راستے میں کلب کے نام کی کوئی بھی شیلڈ لگی ہوئی نہیں ہے۔ یہ کلب انڈر گراؤنڈ ہے اور یہاں میں ایک بار ہے اور اطراف میں بینچیں لگی ہوئی ہیں۔ بار اور بینچوں پر نوجوانو ں مختلف ٹولیوں کی صورت میں جمع ہوتے ہیں۔ BO18 لبنان کا مشہر ترین ڈسکو ہے۔ یہاں کے بار کا شمار دنیا کے مشہور ترین بارز میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ مشروبات کی مختلف اقسام ہیں۔ کلب کی انٹری فیس 25 ہزار لبنانی لیرا ہے، جو دس یورو کے برابر بنتی ہیں۔ یہ ڈسکو ٹیکنو میوزک کے حوالے سے ہی شہرت رکھتا ہے۔

Kalenderblatt Studio54
یہاں ہر ویک اینڈ پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہےتصویر: AP

گُنتھر سباغ ، اس کلب کے ڈی جے ہیں۔ انہوں نے کئی سال فرانس اور سوئٹزرلینڈ میں گزارے ہیں اور اب وہ گزشتہ تین برسوں سے بیروت میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے میوزک کو سب پسند نہیں کرتے اور اس سے محضوض ہونا آسان بھی نہیں ہے اور وقت کے ساتھ ہی عادت پڑتی ہے۔ برطانیہ میں اسے انٹیلیجنٹ یا ذہین موسیقی کہا جاتا ہے۔ یہ بہت سے مختلف میوزک کا امتزاج ہے۔ ابتداء میں تو بہت آہستہ لیکن تھوڑی ہی دیر میں یہ 130 بیٹس فی منٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر کوئی چاہے تو وہ پانچ گھنٹوں تک اس میوزک پر رقص کر سکتا ہے۔

گنتھرکے لئےBO18 صرف ایک کلب ہی نہیں بلکہ ایک ادارہ بھی ہے۔ ان کے خیال میں یہاں نوجوان باقاعدگی سے آتے ہیں اور یہ کلب انہیں ان کا پسندیدہ میوزک فراہم کرتا ہے۔ 1990ء میں یہ مشرق وسطی کے خطے کا واحد کلب تھا، جہاں الیکٹرونک موسیقی پیش کی جاتی تھی۔

Symbolbild Diskothek
BO18 میں صرف پروگریسو، ہاؤس اور ٹیکنو میوزک بجایا جاتا ہے۔تصویر: dpa

بیروت میں ’11Ponto‘ ایک مشہور کیفے ہے۔ یہاں BO18 سے بالکل مختلف میوزک پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں پوپ کے علاوہ مشہورعربی گیت سننے کو ملتے ہیں۔ چار سال قبل جب ’11Ponto‘ کا آغاز ہوا تھا تو اس نے بیروت میں ایک سنسنی پھیلا دی تھی۔ یہ انتہائی جدید طرز پر بنایا گیا ایک کیفے ہے۔ شہر کے جنوب میں بولیوارڈ حادی نصراللہ پر واقع اس کیفےمیں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بہت ہی آزادنہ ماحول میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور یہی اس کلب کے مشہور ہونے کی وجہ بھی ہے۔ ایک بیس سالہ نوجوان احمد الحسن نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی کے بعد اپنے دوستو سے ملنے یہا ں آتا ہے۔ وہ بات چیت کرتے ہیں اور حقہ پیتے ہیں۔ انہیں اور ان کے دوستوں کو یہ کلب پسند ہے۔ یہاں آکر یونیورسٹی اورگھر کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔

یہاں مشروبات کے ساتھ حقہ اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ پونتو میں مشروبات کی قیمتیں بیروت کے دوسرے علاقوں کی نسبت بہت مناسب ہیں۔ تمام باتوں کے باوجود یہاں کے کچھ قواعد و ضوابط بھی ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کے ملنے پر توکوئی اعتراض نہیں کرتا ، تاہم شراب نوشی پر پابندی ہے۔ اس علاقے میں حزب اللہ کا کافی زور ہے۔ اس کیفے سے تھوڑے ہی فاصلے پر حزب اللہ کا ایک دفتر ہے اور بہت بڑی مسجد بھی۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں حزب اللہ کے قوانین لاگو ہیں بلکہ بات صرف اتنی ہے کہ لوگ مذہب کا احترام کرتے ہوئے ان چیزوں کو پسند نہیں کرتے۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : عاطف توقیر