1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بین الاقوامی ڈارفور کانفرنس

19 جولائی 2006

امداد فراہم کرنے والے ملکوں نے سوڈان کے بحران زدہ علاقے ڈارفور میں موجود امن فوج کے لئے مذید مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈارفور میں تعینات افریقی یونین کی 7,000 فوجیوں پر مشتمل امن فوج کو اِس وقت شدید مالی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہاں قیامِ امن کا عمل بُری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYKl
ڈارفور۔ سوڈان
ڈارفور۔ سوڈان

براسلز میں بین الاقوامی ڈارفور کانفرنس کے موقع پر امیر ملکوں نے اِس مد میں 200 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یورپی یونین، اقوامِ متحدہ اور امدادی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ ڈارفور میں حالات تباہی کے دہانے تک پہنچ گئے ہیں اور مئی میں طے کردہ امن معاہدے کے ناکام ہوجانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

امدادی ایجنسیوں کا یہ الزام ہے کہ عالمی برادری کی عدم دلچسپی اور مالی امداد کی فراہمی میں ہر روز کی تاخیر بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں۔ ڈارفور کے 20 لاکھ بے گھر افراد اِس امن معاہدے کو مسترد کر چکے ہیں اور باغی گروپوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔