1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تارکینِ وطن کو سرحد پار کرانے والے فرانسیسی کسان پر مقدمہ

صائمہ حیدر
5 جنوری 2017

افریقی تارکینِ وطن کی مدد کرنے والے کاشت کار کا عدالت میں کہنا ہے کہ اُس کا مقصد  محض اِن مصیبت زدہ افراد کی مشکلات دور کرنا تھا۔ فرانسیسی کسان کو اِس الزام میں پانچ سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/2VKCN
Frankreich Nizza Prozess Cedric Herrou
یرو کو دو ماہ قبل اٹلی سے افریقی ملے ایریٹیریا کے آٹھ مہاجروں کو گاڑی میں فرانس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تصویر: picture-alliance/AP Photo/C. Paris

فرانس اور اٹلی کے سرحدی علاقے کا 37 سالہ سِدرِک ہَیرو اب وہاں کسی لوک ہیرو جیسی شہرت کا مالک بن گیا ہے۔ اُس کی وجہٴ شہرت عین پولیس کی ناک کے نیچے سے افریقی تارکینِ وطن کو سرحد پارکرا کر فرانس لانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ فرانسیسی کسان علاقے کے اُن تین افراد میں سے ایک ہے جو حال ہی میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

 ااُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نےکشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم پار کر کے اٹلی پہنچنے والے تارکینِ وطن کی یورپ میں سفر جاری رکھنے کے لیے غیر قانونی مدد کی۔ فرانس کے جنوبی شہر نیس میں  بدھ مورخہ 4 جنوری کو عدالت میں پیشی پر فرانسیسی کسان نے کسی ندامت کے بغیر جج کے سامنےکہا، ’’ میں نے ایسا کیا کیونکہ لوگ ضرورت مند ہیں اور خاندان مصیبت میں مبتلا ہیں۔‘‘

اِس سے قبل عدالت کے باہر سینکڑوں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیرو نے کہا، ’’ اگر انسانوں کی مدد کے لیے قانون توڑنا پڑے تو پھر ایسا ہی کریں گے۔‘‘

Frankreich Nizza Prozess Cedric Herrou
عدالت کے باہر سینکڑوں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیرو نے کہا کہ اگر انسانوں کی مدد کے لیے قانون توڑنا پڑے تو پھر ایسا ہی کریں گےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Botella

دوسری جانب  پبلک پراسیکیوٹر ژاں میشیل پیتر نے ہیرو کو آٹھ ماہ کی معطل سزا کے علاوہ اُس کی گاڑی کی ضبطی اور اُس کے ڈرائیونگ لائسینس کو صرف پیشہ وارانہ استعمال کے لیے محدود کرنے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے ہیرو پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے اپنے عمل کا جواز پیش کرنے کے لیے عدالت کو ’سیاسی پلیٹ فارم‘ کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 ہیرو کا زیتون کا فارم اٹلی کے ساتھ ملحق سرحدی علاقے کی ایک وادی میں واقع ہے اور فرانس میں داخلے کے لیے تارکینِ وطن کا پسندیدہ راستہ رہا ہے۔ ہیرو کو دو ماہ قبل اٹلی سے افریقی ملے ایریٹیریا کے آٹھ مہاجروں کو گاڑی میں فرانس اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 رواں سال اکتوبر کے مہینے میں نیس یونیورسٹی کی ایک خاتون ریسرچر  صوفیہ آنٹپولس نے بھی اریٹیریا کی تین خواتین کو اپنی کار میں لفٹ دی تھی۔ خاتون ریسرچر کے مقدمے کا فیصلہ  کل جمعے کے روز متوقع ہے۔