1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تحفظ ماحوال کے لئے اضافی رقم

Adnan Ishaq28 مئی 2008

جرمن چانسلر آنگیلا میرکل نے شہر بون میں جاری کانفرنس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے 500 ملین یورو کی اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/E7nR
جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/ dpa

اقوام متحدہ کی حیاتیاتی تنوع یا بائیو ڈائیورسٹی کی بون منعقدہ کانفرنس میں آج جرمن چانسلرآنگیلا میرکل شرکت کی۔ اس بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے تحفظ ماحول، جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اب تک کی پالیسیوں کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں تبدیلی لانے پر بھی زور دیا۔

اس کے علاوہ آنگیلا میرکل نے کہا کہ جرمن حکومت 2013 سے جنگلات کے تحفظ اورجنگلی حیات کی بقا کےلئے سالانہ 500 ملین یورو فراہم کرے اور انہوں نے 2009 سے 2012 تک 500 ملین یورو کی اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ً اگرزندگی سے یہ رنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں تو پھر ہم انسان زندگی کے لئے اہم اور ضروری تحریک کہاں سے لائیں گے؟ اس سے واضع کہ ہمیں حیاتیاتی اقسام کے تحفظ کے لئے اپنی سوچ اور طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہو گااورگزشتہ برسوں میں اس مقصد کے لئے جواہداف مقرر کئےگئے ہیں ان کو حاصل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہونگےً

میرکل نے مزید کہا کہ فطرت انسان کے لئے ایک زبردست استاد کی حیثیت رکھتی ہے اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے 2010 تک جو ہدف مقرر کیا گیاہے، جرمنی اس کے حصول کو ممکن بنانے میں پورا تعاون کرے گا۔ جس کے لئے ہماری کوشش ہے اس سلسلے میں مالی وسائل کو حرکت میں لانے کے لئے ایک قابل عمل حکمت عملی منظور کی جا سکے۔