1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھیسن کروُپ اور ٹاٹا اسٹیل جڑ گئے

عاطف توقیر
20 ستمبر 2017

جرمن صنعتی ادارے تھیسن کروپ اور بھارتی ادارے ٹاٹا اسٹیل نے یورپی منڈیوں کے لیے لوہے کی پیدوار اور فروخت کے سلسلے میں مل کر کام کرنے کے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2kMKC
Logo Tata und Thyssenkrupp
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Mura/R. Weihrauch

یورپ میں لوہے کی طلب سے زیادہ پیداور کی وجہ سے اسٹیل کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان دو بڑی کمپنیوں کا مرجر اسی مسئلے کے حل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بھارت اب ایف سولہ طیارے بھی بنائے گا

سو ارب ڈالر سے زائد مالیت کا ٹاٹا گروپ دوبارہ رتن ٹاٹا کے ہاتھ میں

ٹاٹا اسٹیل کا برطانیہ میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

گزشتہ ایک برس سے جاری کٹھن مذاکرات کے بعد تھیسن کروپ اور ٹاٹا اسٹیل نے بدھ کے روز اصولی اتفاق کیا اور اب یہ دونوں کمپنیاں اسٹیل کا کاروبار مل کر کریں گی۔

تھیسن کروپ کے مطابق اس سلسلے میں حتمی معاہدے پر دستخط اگلے برس کے آغاز پر کر دیے جائیں گے۔ دونوں اداروں کے اس طرح مل کر کام کرنے سے سالانہ بنیادوں پر چار سو سے چھ سو ملین یورو کا کاروبار کیا جائے گا، تاہم اس میل کی وجہ سے دو کمپنیوں میں چار ہزار ملازمتوں کی کٹوتی ہو گی، جو دونوں اداروں میں اس وقت برسر روزگار افراد کا آٹھ فیصد ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیوں کا مشترکہ ہیڈکوارٹر ہالینڈ میں قائم ہو گا، جب کہ اس طرح وجود میں آنے والے ایک نئے ادارے میں تھیسن کروپ اور ٹاٹا اسٹیل دونوں کے پچاس پچاس فیصد کے حصص ہوں گے۔

انڈو جرمن فلم میلہ، عادل حسین سے خصوصی گفتگو

دونوں صنعتی اداروں کے اس الحاق کی منظوری ابھی تھیسن کروپ کے انتظامی بورڈ نے دینا ہے، تاہم یہ بورڈ بہ ظاہر مشترکہ آپریشنز کے ذریعے لوہے کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے لاحق مسائل کے حل کا حامی ہے۔

دوسری جانب ٹریڈ یونین کی کوشش ہے کہ وہ اس الحاق کی وجہ سے ملازمتوں میں ہونے والی کٹوتیوں کو روک سکیں۔ اسی سلسلے میں جمعے کے روز ٹریڈ یونین نے جرمن شہر بوخم میں ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے، جس میں اسٹیل کے شعبے سے وابستہ پانچ ہزار مزدوروں کی شرکت متوقع ہے۔