1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تیز ہواوں اور طوفان کے بعد فرانس میں امدادی کام جاری

25 جنوری 2009

فرانس اور اسپین میں آنے والی طوفان کے بعد امدادی کام جاری ہیں تاہم اتوار کے روز بھی ایک ملین سے زائد افراد بجلی کے بغیر ہیں۔ گزشتہ روز شدید طوفان کے نتیجے میں فرانس اور اسپین میں کل پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔

https://p.dw.com/p/GftN
تصویر: AP

فرانس کے جنوبی مغربی حصے میں تیزہواوں اورطوفان سے مچنے والی تباہی کے بعد اتوار کے دن یورپ بھر کے کئی ممالک سے تیکنیکی عملہ بجلی اور ریلوے نطام کو معمول پرلانے کی کوششیں کررہا ہے۔

ایک درجن کے قریب ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقے میں پروازیں کر رہے ہیں اورتباہی کا اندازہ لگا رہے ہیں تاکہ امدادی کارکن فوری طور پر وہاں پہنچ کرزندگی معمول پر لا سکیں۔ فوری طور پرامدادی کارکنان کی کوشش ہے کہ وہ متاثرہ حصے کی ایک اعشاریہ ایک ملین گھروں کی منقطع ہو جانے والی بجلی بحال کریں۔

Sturm Frankreich
ایک امدادی کارکن تباہی کا جائزہ لے رہا ہےتصویر: AP

اس صورتحال کو فوری طورپرمعمول پرلانے کے لئے جرمنی، برطانیہ اور پرتگال سے مزید تیکنیکی عملہ بلوایا گیا ہے۔ ہفتے کے دن طوفان کے نتیجے میں مچنے والی تباہی کے بعد فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی اتوار کی شام کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اورامدادی کاموں کا بذات خود جائزہ لیں گے۔

دریں اثنا عمررسیدہ افراد اورضرورت مند لوگوں کے ہاں فوری طور بجلی کے جنریٹرز پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز 184 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں اور طوفان کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سڑکیں بلاک ہو گئیں اور ساتھ ہی اسپین سے ملحقہ فرانسیسی علاقوں میں ریل کی پیٹیریاں بھی متاثر ہوئیں۔ ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہونے کے باعث امدادی کاموں میں بھی رخنے پڑ رہے ہیں۔

Sturm Frankreich
دس سالوں کے بعد فرانس مین شدید ترین طوفان آیا ہےتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق اتوار کے دن بھی کئی ریلوے روٹ مکمل طور پر کام نہیں کر رہے ہیں۔ دوسری طرف فرانس کے ٹیلی فون ادارے ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ وہ تقریبا ساڑھے تین لاکھ صارفین کے موبائیل یا لینڈ لائن سروس کو بحال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس اور اسپین میں شدید نوعیت کے طوفان کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں، جو بارسلونا میں ایک سپورٹس سینٹر کی چھت گرنے سے ہلاک ہوئے۔ فرانسیسی حکام نے 15اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا اورعوام کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی۔ یہ طوفان آہستہ آہستہ شمالی اٹلی کی جانب بڑھ رہاہے۔