1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تین مختلف کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی روداد

20 دسمبر 2008

کرکٹ کےعالمی منظر نامے پر جاری تین ٹیسٹ میچ خاصے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

https://p.dw.com/p/GKFx
گوتم گھمبیر نے ایک اناسی اور راہول ڈراوڈ نے ایک سو چھتیس رنز بنائے۔تصویر: AP

موہالی، بھارت: انگلینڈ بمقابلہ بھارت

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دِن بھارتی کرکٹ ٹیم ایک بڑا سکور کھڑا کرنے میں کامیاب رہی۔ اِس میں گوتم گھمبیر اور راہول ڈریوڈ کی سینچریاں بھی شامل ہیں۔ بھارت کی ساری ٹیم چار سو ترپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگریز باؤلر فلنٹوف اور سوان تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں رہے۔ گوتم گھمبیر نے ایک اناسی اور راہول ڈراوڈ نے ایک سو چھتیس رنز بنائے۔ راہول ڈراوڈ کے لئے یہ سینچری ایک بڑے معرکے سےکم نہیں کیونکہ وہ کچھ عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے۔ خراب روشنی کے باعث دوسرے دِن کا کھیل جلدی ختم کرنا پڑا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اتوار کو اپنی پہلی اننگز کا کھیل شروع کرے گی۔

نیپئر، نیوزی لینڈ: ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزی لینڈ

ویسٹ انڈیر کی کرکٹ ٹیم اپنے کھلاڑی چندر پال کی سینچری کی بدولت تین سو سات رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ نیوزی لینڈ کے اوبرائن نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی اننگز میں بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور ٹیم کے چار بقیہ کھلاڑی صرف انچاس رنز کا اضافہ کر سکے۔ جواباً نیوزی لینڈ کی ٹیم نےدو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے ہیں۔ چندر پال نے ایک سو چھبیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔

پرتھ، آسٹریلیا: جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یقینی طور پر انتہائی دلچسپ اور فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز شروع کردی ہے اور اُس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں اور ابھی وہ جیت سے ایک سو ستاسی رنز پیچھے ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف تین سو اُنیس رنز بنا سکی۔ اِس میں وکٹ کیپر ہاڈن کی چورانوے رنز کی شاندار اننگ شامل ہے۔ جنوبی افریقہ کو جیتنے لئے چار سو چودہ رنز کا ہدف دیا گیا۔ اپنی دوسری اننگز میں کپتان گریم سمتھ کی شاندار سینچری کی بدولت جنو بی افریقہ کی کرکٹ ٹیم خاصی بہتر پوزیشن میں ہے۔ گریم سمتھ نے ایک سو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی باؤلر جانسن اب تک میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی مڈل آرڈر بیٹنگ ساری موجود ہے اور وہ آسٹریلیا کو سخت مقابلہ دیتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔