1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاوید ہاشمی کی رہائی کا حکم

3 اگست 2007

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے بعد اپنے پہلے فیصلے میں سپریم کورٹ کے ایک تین رُکنی بینچ نے جمعہ تین اگست کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے کے عوض مسلم لیگ نون کے اسیر رہنما جاوید ہاشمی کی رہائی کا حکم دیا۔ استغاثہ کے وکیل سعید اکرم نے موقف اختیار کیا کہ جاوید ہاشمی کو غداری کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی لہٰذا اُن کو جیل مینوئیل کے تحت دی گئی رعایتیں مؤثر نہیں ہیں، تاہم عدالتِ عظمےٰ نے یہ موقِف مسترد کر دیا۔ اِس سے

https://p.dw.com/p/DYGl
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمی
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمیتصویر: AP

پہلے جاوید ہاشمی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اُن کے مؤکل جیل کے قواعد و ضوابط کے مطابق اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔ جاوید ہاشمی کی رہائی البتہ ہفتے کے روز عمل میں آئے گی۔