1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان میں امریکی افواج کے خلاف مظاہرہ

24 مارچ 2008

جاپانی جزیرے Okinawa میں ہزاروں افراد نے امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ یہاں تقریبا 25 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYOO
Okinawa میں امریکی فوجی اڈہ
Okinawa میں امریکی فوجی اڈہتصویر: AP

اطلاعات کے مطابق مظاہرہ جزیرے میں تعینات امریکی افواج کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیاں کرنے پر منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہریں مطالبہ کر رہے تھے کہ جزیرے میں امریکی افواج کی نقل حمل کو محدود کیا جائے۔ شدید بارش اور تیز ہوا کے باوجود ہزاروں افراد نے اس مظاہرے میں شرکت کی ۔ مظاہریں جزیرے میں امریکی فوج کی موجودگی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم جاپانی اور امریکی حکومت تک اپنا غصہ پہنچانا چاہتے ہیںاور ہمارا مقصد عالمی توجہ بھی اس طرف مبذول کرانا ہے۔

احتجاجی ریلی ایک چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ امریکی فوجی کی زیادتی کرنے کے خلاف نکالی گئی ۔ امریکی فوجی پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ اپنی گاڑی میں ایک جاپانی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ 11 فروری کو امریکی فوجی کو گرفتار کیا گیا لیکن زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے کیس واپس لینے کہ بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ لڑکی کا موقف تھا کو وہ میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتی۔

اس سے قبل 1995 میں تین امریکی فوجیوں نے مل کر ایک بارہ سالہ جاپانی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جاپانی حکومت فوری طور پر اس کے خلاف کاروائی کرے اور جزیرے سے فوری طور پر امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرے۔

جاپان میں امریکی فوجیوں کے خلاف یہ بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔ توقع کی جارہی تھی کہ اس میں 10 ہزار کے قریب افراد شریک ہونگے لیکن شرکاءکی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ رہی۔ جاپان میں اسوقت تقریبا پچاس ہزار کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں۔