1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور چین کے بیچ بڑھتے معاشی رابطے

18 جولائی 2010

چین کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے بیجنگ کے دورے پر گئیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہفتہ 17 جولائی کو اپنا 56 واں جنم دن چین میں ہی منایا۔ میرکل نے چین میں کئی اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔

https://p.dw.com/p/OO2A
جرمن چانسلر میرکل چینی وزیر اعظم جیا باوٴ کے ہمراہتصویر: picture alliance/dpa
CSU-Parteitag in Nürnberg
اس سال میرکل نے اپنا جنم دن چین میں منایاتصویر: AP

اپنے دورہء چین کے دوسرے روز جرمن چانسلر میرکل نے چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ کے ساتھ تجارت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔ انگیلا میرکل دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رشتوں کو استحکام بخشنے کے لئے حمایت حاصل کر رہی ہیں۔

معاہدوں پر دستخط کرنے کے باوجود میرکل نے تاہم یہ بات واضح کردی کہ جب تک چین بیرونی فرمز کے لئے پوری طرح سے اپنے دروازے نہیں کھولتا ہے تب تک یورپی یونین اسے ایک باقاعدہ ’مارکیٹ اکانومی‘ کے روپ میں تسلیم نہیں کر سکتی ہے۔

Flash-Galerie Merkel in China Terrakottaarmee Xian
جرمن چانسلر ہفتے کو چین کے شمال مغربی شہر سیان گئیں،تصویر: picture alliance/dpa

چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ نے جرمن تجارتی وفد کو یقین دلایا کہ بیجنگ حکومت ’نایاب ارتھ دھات‘ کی برآمدات کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی۔ چینی وزیر اعظم نے تاہم اس تاثر اور الزام کو مسترد کر دیا کہ چین میں بیرونی تجارت کے لئے سرمایہ کاری کا ماحول پہلے سے ابتر ہوگیا ہے۔

جرمن تجارتی لیڈران نے چین پر زور دیا کہ وہ اپنے دروازے بیرونی کمپنیوں اور فرمز کے لئے پوری طرح سے کھول دے۔ وین جیا باوٴ نے مہمان تجارتی وفد کو بتایا کہ اگر بیرونی فرمز چین میں ہی اپنا مال تیار کرتی ہیں، تو اس صورت میں ان کے ساتھ مقامی کمپنیوں جیسا سلوک ہی کیا جائے گا۔

جرمن چانسلر ہفتے کو چین کے شمال مغربی شہر سیان گئیں، جہاں انہوں نے اپنا 56 واں جنم دن بھی منایا۔ چانسلر کی حیثیت سے میرکل کا یہ چوتھا دورہء چین ہے۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/خبر رساں ادارے

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں