1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائم

جرمنی: ایک کلینک میں فائرنگ، دو ڈاکٹر ہلاک

15 دسمبر 2016

جرمنی کے ایک مغربی شہر ماربرگ میں ایک کلینک میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے دو فزیشن ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات جرمن حکام کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2UKg3
Deutschland Polizeieinsatz nach Schüssen in Marburg
تصویر: picture alliance/dpa/T. Richter

جرمن شہر مار برگ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے ہیسے کی پولیس نے بتایا کہ انہیں مار برگ کے ریلوے اسٹیشن کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی تھی۔ اس بیان میں کہا گیا کہ جب پولیس متعلقہ مقام پر پہنچی تو اسے کئی دکانوں والی ایک عمارت میں دو افراد مردہ حالت میں ملے۔

پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بڑے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابھی تک اس واقعے کے پس منظر کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ماربرگ کے مرکزی اسٹیشن کے قریب ایک دفتر میں پیش آیا۔ ماربرگ جرمن شہر فرینکفرٹ سے 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ڈی پی اے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق دن کے 12:50 پر فائرنگ کی آواز سنی اور پولیس کو مطلع کر دیا۔ ہلاک شدگان کی لاشیں ایک عمارت سے ملیں جہاں ڈاکٹر کا ایک کلینک اور رہائشی اپارٹمنٹس موجود ہیں۔ دونوں افراد کو کئی مرتبہ گولیاں لگی تھیں۔