1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: غیر قانونی ملازمت، نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟

شمشیر حیدر
23 دسمبر 2017

جرمنی میں کئی مہاجرین اور تارکین وطن اضافی آمدنی کے لیے بلا اجازت اور غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں۔ لیکن اگر اس دوران وہ پکڑے جائیں تو انہیں کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

https://p.dw.com/p/2pswS
Schwarzarbeit - Richard
تصویر: DW/N. Pontes

جرمنی میں غیر قانونی کام سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص متعلقہ محکمے میں رجسٹر کرائے بغیر اپنا کاروبار کر رہا ہے یا وہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر ’بلیک مارکیٹ‘ میں کام کر رہا ہے یا پھر کسی اور ذریعے سے پیسے کما رہا ہے لیکن اس آمدنی پر ملازم اور آجر نے نہ تو ٹیکس دیا اور نہ ہی سوشل سکیورٹی کے لیے کوئی رقم۔

پاکستان سے ترک وطن: مسائل اندرون ملک، حل کی تلاش باہر

باویریا میں ملازمتوں کے ذریعے کامیاب سماجی انضمام

جرمنی میں عام طور پر مہاجرین اور تارکین وطن کنسٹرکشن، ریستورانوں، ٹرانسپورٹ یا دوکانوں پر غیر قانونی طور پر کام کرتے پائے جاتے ہیں۔ ’بلیک مارکیٹ‘ میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کو آجر نہایت کم اجرت دیتے ہیں۔

حکام کو اگر شبہ ہو جائے کہ کوئی شخص بلا اجازت اور غیر قانونی طور پر کام کر کے اضافی آمدنی حاصل کر رہا ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ شخص جرمن یا یورپی یونین کے کسی دوسرے رکن ملک کا شہری نہ ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جرمنی میں اس شخص کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

اگر وہ شخص جرمنی میں بطور پناہ گزین آیا ہوا ہے اور غیر قانونی طریقے سے کام کرتے وقت وہ وفاقی دفتر روزگار سے ماہانہ مراعات بھی حاصل کرتا رہا ہے تو ایسی صورت میں اس دوران دفتر روزگار سے حاصل کی گئی تمام رقم واپس کرنا ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں آمدن پر ٹیکس نہ ادا کرنے کے جرم میں اسے پچاس ہزار یورو تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

اگر ایسا غیر ملکی پناہ کا متلاشی نہیں ہے تو جرمن حکام اس جرم میں اسے ملک بدر کرنے کے مجاز ہیں۔ جب کہ پناہ گزینوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ کچھ صورتوں میں حکام غیرقانونی طور پر کام کرنے والے پناہ کے متلاشی شخص کو بھی تین سال تک قید کی سزا سنا سکتے ہیں۔

غیر قانونی طور پر ملازمت فراہم کرنے والے افراد کو بھی ٹیکس بچانے اور غیر ملکی افراد کو بلا اجازت نوکری پر رکھنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جرمنی: مہاجرت کے نئے ضوابط

اٹلی: پناہ کے قوانین میں تبدیلی کا مجوزہ قانون