1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی فائنل میں نہیں پہنچ سکا

5 جولائی 2006

منگل چار جولائی کو شہر Dortmund میں عالمی فٹ بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اٹلی جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ معمول کے وقت میں مقابلہ صفر صفر سے برابر رہا تھا لیکن اضافی وقت کے باکل آخری لمحات میں اٹلی کے کھلاڑیوں Fabio Grosso اور Del Piero نے یکے بعد دیگرے دو گول کر دئے۔

https://p.dw.com/p/DYO0
پہلے سیمی فائنل میں شریک جرمن کھلاڑی Bernd Schneider
پہلے سیمی فائنل میں شریک جرمن کھلاڑی Bernd Schneiderتصویر: AP

اِس طرح شہر ڈورٹ مُنڈ میں 65 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں جرمن ٹیم کو بھاری شکست اُٹھانا پڑی۔ جرمن کوچ Jürgen Klinsmann کی ٹیم اب آئندہ ہفتے کے روز شہر Stuttgart میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گی۔ تب اُس کا میچ بُدھ کو کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہار جانے والی ٹیم کے ساتھ ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل فرانس اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔