1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: مہاجر دوست میئر پر خنجر سے حملہ

28 نومبر 2017

زخمی ہونے والے میئر نے پیشکش کی تھی کہ وہ منظور شدہ تعداد سے زیادہ پناہ گزنیوں کو اپنے شہر میں پناہ دی سکتے ہیں۔ کیا آلٹینا شہر کے میئر آندریاس ہولشٹائن کا یہی بیان ان پر حملے کی وجہ بنا؟

https://p.dw.com/p/2oNdX
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Thissen

جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر آلٹینا کے وزیر اعلٰی کے میئر آندریاس ہولشٹائن خنجر کے ایک حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہولشٹائن کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ شوارما ( ڈونر) کی دکان پر موجود تھے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہولشٹائن اس حملے میں معمولی سے زخمی ہوئے اور اس دوران انہیں ہسپتال سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔

’ظالمانہ و توہين آميز سلوک‘، مہاجرين کے ليے زر تلافی

جرمنی میں پناہ گزینوں کے مراکز پر حملوں کا خطرہ

جرمنی میں چھ مہینوں میں مساجد، اسلامی مراکز پر تئیس حملے

صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر اعلٰی آرمن لاشرٹ نے بتایا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق ہولشٹائن پر اس حملے کا سیاسی پس منظر ہو سکتا ہے۔ لاشرٹ کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت مبینہ حملہ آور نے خنجر سے وار کرنے سے قبل پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کا شہر آلٹینا پورے ملک میں مہاجر دوست اپنی پالیسی کی وجہ سے مشہور ہے۔ میئر آندریاس ہولشٹائن ماضی میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ مقررہ کوٹے سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے پر راضی ہیں۔ اس تناظر میں ان کی جانب سے اختیار کی جانے والی پالیسی کے انتہائی مثبت نتائج  سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کے موقع پر بھی مبینہ حملہ آور پناہ گزینوں کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔

 آندریاس ہولشٹائن کا تعلق چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین( سی ڈی یو) سے ہے۔