1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں پینشن 67 سال کی عمر میں ؟

28 فروری 2007

جرمنی میں حکومت پینشن وصول کرنے کی عمر میں دو سال کا اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو پینشن 67 کی عمر میں وصول کی جا سکے گی۔

https://p.dw.com/p/DYHY

اس نئے قانون کے حوالے سے ملک کے مختلف حلقوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ پینشن وصول کرنے کی عمر میں اضافے کی ایک اہم وجہ جرمنی میں آبادی کی صورتحال ہے جس میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے پینش فنڈ کی رقم میں مستقل کمی واقع ہو رہی ہے۔ دوسری جانب بعض پیشے ایسے ہیں کہ ان میں جسمانی اور ذ ہنی مشقت اس قدر زیادہ ہے کہ کام کرنے والے پینشن کی موجودہ عمر پیتسنٹھ سال تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔