1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں چھ نوجوانوں کی لاشیں برآمد

عاطف بلوچ، روئٹرز dpa
29 جنوری 2017

جنوبی جرمن صوبے باویرا کے علاقے آرنشٹائن میں ایک باغیچے سے چھ ٹین ایجرز کی لاشیں ملی ہیں۔ فی الحال یہ بات سامنے نہیں آئی ہےکہ وہ کس طرح ہلاک ہوئے۔

https://p.dw.com/p/2WbBK
Deutschland Gewaltverbrechen in Hameln
تصویر: picture-alliance/dpa/Polizeiinspektion Hameln-Pyrmont/Holzminden

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اپنے بچوں کو ڈھونڈنے والے ایک والد کو ایک باغیچے سے چھ ٹین ایجرز کی لاشیں ملیں، جن میں سے کم از کم ایک اس کے اپنے لڑکے کی لاش بھی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے پولیس کو فون کر کے ان لاشوں سے متعلق اطلاعات فراہم کیں۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں، جن کی عمریں 18 تا 19 برس ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ یہ ہلاکتیں کس صورت حال میں پیش آئیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بچے ممکنہ طور  کسی مواد کی  اوورڈوزنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

اس والد نے پولیس کو بتایا کہ یہ تمام بچے ایک رات قبل ایک پارٹی میں شریک ہوئے تھے، مگر جب وہ صبح تک نہ لوٹے، تو اس نے ان کی تلاش شروع کر دی۔