1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی نے امریکا سے بہترین ملک ہونے کا اعزاز چھین لیا

شمشیر حیدر
18 نومبر 2017

اس برس کے ’نیشنز برانڈز انڈکس‘ کے مطابق جرمنی پسندیدہ ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ گزشتہ برس یہ اعزاز امریکا کے پاس تھا۔ سروے کے مطابق جرمنی کی مثبت شناخت محض اقتصادی ترقی ہی کے باعث نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/2ns3b
Deutschland | Skyline Berlin | Nikolaiviertel mit Fernsehturm
تصویر: picture-alliance/R. Schlesinger

’نیشنز برانڈز انڈکس 2017‘ میں دنیا کے پچاس ممالک کی مقبولیت کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا ہے۔ این بی آئی کے اس برس کے انڈکس کے مطابق دنیا کا پسندیدہ ترین ملک ہونے کا اعزاز جرمنی کو حاصل ہو گیا ہے، جب کہ گزشتہ برس اس فہرست میں امریکا پہلے اور جرمنی دوسرے نمبر پر تھا۔

میرکل کی مایوس کُن فتح

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا اس فہرست میں پانچ درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہے جب کہ دوسری سے پانچویں پوزیشن پر بالترتیب فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور جاپان ہیں۔

اس انڈکس میں ملکوں کی مقبولیت کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ وہاں کے افراد، حکومت، برآمدات، سیاحت، مہاجرت سے متعلق پالیسیوں اور سرمایہ کاری جیسے چھ اہم نکات کو پیش نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ ’ساسیج کا ملک‘، چانسلر میرکل، میڈ ان جرمنی ان حوالوں سے سرفہرست رہا لیکن سیاحت کے معاملے میں جرمنی کا نمبر دسواں رہا۔

جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اس فہرست میں جرمنی کے پہلے نمبر پر آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’جرمنی کا تاثر اب محض ہماری مضبوط معیشت کی بنیاد پر نہیں رہا۔ دنیا جانتی ہے کہ ہم اس سے کہیں زیادہ قابل ہیں۔‘‘

غیر ملکیوں کی نظر میں امریکا کے پہلی پوزیشن سے کافی نیچے چلے جانے کی بظاہر وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت ہے۔ اس برس کے جائزے میں ’حکومت‘ کے زمرے میں امریکا تئیسویں نمبر پر ہے۔

سائنس اور تحقیق کے میدان میں جرمنی کا مقام، نئی رپورٹ جاری