1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن اسرئیل حکومتی اجلاس منسوخ

14 فروری 2017

جرمنی اور اسرائیل کے حکومتی عہدیداروں کے مابین ایک طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہودی آباد کاری کے متنازعہ منصوبوں کی وجہ سے برلن میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/2XX6x
Brandenburger Tor mit Israels Flagge illuminiert
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Kappeler

جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس اجلاس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کے بقول اب وزراء اور رہنماؤں کا یہ اجلاس اگلے برس ہو گا۔ ترجمان کے بیان کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ٹوئنٹی کی سربراہی کی وجہ سے جرمن حکومت پر مصروفیات کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بھی جرمنی کی بے حد مصروفیات کی وجہ سے اجلاس کے التواء کی تصدیق کر دی ہے۔

Deutschland Israel Regierungskonsultationen in Berlin Benjamin Netanjahu und Angela Merkel
جرمن اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح کا یہ اجلاس رواں برس مئی میں ہونا تھاتصویر: dapd

درین اثناء ایک جرمن اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کے خیال میں اس اجلاس کی ملتوی کرنے کی اصل وجہ مشرق وُسطی امن عمل کے حوالے سے دونوں حکومتوں کے مؤقف میں پایا جانے والا وسیع فاصلہ ہے۔ ایک سینیئر جرمن  اہلکار کے مطابق، ’’ہمارے باہمی روابط میں کمی آئی ہے۔ ہم نے موجودہ حالات میں تعلقات میں کسی پیش رفت کی امید ایک طرح سے ختم کی ہوئی ہے۔‘‘

جرمن اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح کا یہ اجلاس رواں برس مئی میں ہونا تھا۔