1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن حکومت مہاجرین کو کاروبار کے لیے قر‌ضے فراہم کرے گی

16 اکتوبر 2017

جرمن دارالحکومت برلن میں انوسٹمینٹ بینک آف برلن نے اپنے ’ایس ایم ای‘ یعنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز فنڈز کے ذریعے پناہ گزینوں کی پچیس ہزار یورو تک کی مالی معاونت کے پرگرام کا آغاز کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2lt0v
Deutschland Mikrokredite für Geflüchtete - Investitionsbank Berlin | Gebäude
تصویر: Investitionsbank Berlin

اس پروگرام کے تحت جرمنی میں مہاجرین نجی کاروبار کے لیے برلن انویسٹمنٹ بینک سے 25,000 یورو تک کی قرضہ جات حاصل کرسکتے ہیں۔ آئی بی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اب عارضی رہائش نامہ موصول کرنے والے پناہ گزین کو کاروبار کے لیے قرضہ مل سکتا ہے۔ قرضے کی مدت پناہ گزین کی رہائشی پرمٹ کی مدت کے مطابق طے کی جائے گی تاہم طویل مدت کے لیے بھی اس پروگرام میں شرائط موجود ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی بی بی یعنی انویسٹمنٹ بینک برلن کی جانب سے پچیس ہزار یورو تک کے ’مائیکرو کریڈٹ‘ (محدود مدت کے قرضے) دینے کا فیصلہ درخواست موصول ہونے پر جلد سے جلد کیا جائے گا۔ بنیادی طور پر یہ مالی معاونت نئے کاروبار کے آغاز کے لیے دی جاتی ہے۔ عام طور پر قرض کی ادائیگی کی مدت چھ سال ہوتی ہے، لیکن پناہ گزین کے لیے اس کی واپسی کی مدت کم رکھی جائے گی ۔

Deutschland Mikrokredite für Geflüchtete - Investitionsbank Berlin | Dr. Jürgen Allerkamp
آئی بی بی بورڈ کے چیئرمین  ڈاکٹر یورگن آلرکامپ تصویر: Investitionsbank Berlin

آئی بی بی بورڈ کے چیئرمین  ڈاکٹر یورگن آلرکامپ کے مطابق ’’پناہ گزین کا تعلق اکثر ایسے ممالک سے ہوتا ہے جہاں اپنا ذاتی کاروبار خاص اہمیت رکھتا ہے، جو کہ مغربی صنعتی ممالک سے قدرے مختلف بات ہے۔ اسی وجہ سے پناہ گزین نجی کاروبار کو چلانے کی خاص قابلیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر کامپ کا مزید کہنا ہے کہ جرمنی مائیکرو کریڈٹ پروگرام کے آغاز سے پناہ گزینوں کے بہتر انضمام کے ساتھ ساتھ اُن کی اقتصادی خودمختاری میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ 

سینیٹر برائے اقتصادیات، توانائی اور انٹرپرائز رامونا پاپ  نے برلن کی سرمایہ کاری کے بینک کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُن پناہ گزینوں کے لیے بہترین موقع  ہے جو کام کرنا چاہتے ہیں یا پھر کاروبار کی مناسبت سے معلومات رکھتے ہیں۔

 مہاجرین کے لیے مائیکرو کریڈٹ کی پیشکش سے نجی کاروباری صنعت میں متنوع شراکت کو مدد ملےگی۔ رامونا پاپ کی رائے میں یہ تارکین وطن کی نجی کاروباری صنعت میں انضمام اور آزادی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

 سینیٹر پاپ کی خواہش ہے کہ تمام درخواست دہندگان اس مائیکرو کریڈٹ پروگرام کے ذریعے نہ صرف اپنے منصوبوں کے لیے فنڈز حاصل کرسکیں بلکہ برلن میں اپنا ایک نئی شناخت بناتے ہوئے اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔