1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن دارالحکومت میں اوباما کا شاندار استقبال

25 مئی 2017

جرمن دارالحکومت برلن پہنچنے پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کا ایسا استقبال کیا گیا، جیسے کسی پاپ اسٹار کا کیا جاتا ہے۔ وہ مسیحیت میں اصلاحات کے پانچ سو سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2dZEc
Deutschland 36. Evangelischer Kirchentag in Berlin - Angela Merkel und Barack Obama
تصویر: picture-alliance/dpa/S. Kembowski

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے مسیحی مسلک پروٹیسٹنٹ کے ’چرچ ڈے‘ کے موقع پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کے دوران نسل پرستی، قوم پرستی اور غیر جمہوری رجحانات کی یلغار کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے بقول، ’’اُن اقدار کا تحفظ کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے، جو ہمارے لیے اہم ترین ہیں‘‘۔ برلن کے مشہور برانڈنبرگ دروازے کے سامنے ہونے والے اس اجلاس میں چانسلر انگیلا میرکل نے بھی شرکت کی۔

Deutschland 36. Evangelischer Kirchentag in Berlin
تصویر: picture-alliance/dpa/M. Gambarini

 چانسلر میرکل اور اوباما نے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ قانون کی حکمرانی، انسانی وقار،آزادی اظہار، آزادی مذہب اور عالمی معیشت جیسے اصولوں کا لازماً دفاع کیا جانا چاہیے۔ ستر ہزار کے قریب لوگوں نے ان دونوں رہنماؤں کے خیالات سنے۔ جرمنی میں پروٹیسنٹ چرچ ڈے کی تقریبات اتوار تک برلن اور وِٹن برگ میں جاری رہیں گی۔ اپنے آٹھ سالہ دورِ صدارت میں اوباما نے جرمنی کا کم از کم چھ مرتبہ دورہ کیا تھا۔

میرکل اس تقریب میں شرکت کے بعد برسلز روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربرہی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے موقع پر برلن میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔