1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن سیاسی جماعتیں اور ان کو ملنے والے عطیے

23 ستمبر 2017

2013ء سے اب تک جرمن سیاسی جماعتوں کو تقریباً دو سو ملین یورو کے چندے ملے، لیکن اس میں صرف تیرہ ملین کی معلومات  فوری طور پر عام کی گئیں۔ جرمنی میں سیاسی جماعتیں کس طرح اپنے فنڈز چھپاتی ہیں؟

https://p.dw.com/p/2kZju
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Stratenschulte

جرمن کمپنیاں ایک حکمت عملی کے تحت مختلف سیاسی جماعتوں کو فنڈز دیتی ہیں۔ چندے کی یہ رقوم اکثر اس لیے بہت زیادہ بڑی نہیں ہوتیں کہ سیاسی جماعتوں کو چندے قوانین سے بچایا جائے۔ انشورنس کمپنیاں، مالیاتی ادارے اور بڑے بڑے صنعتی گروپ اس قانون کو منظم انداز میں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں سے واضح ہوا ہے کہ سال میں سب سے زیادہ چندہ دینے والا کون سا ادارہ تھا۔ تاہم ڈی ڈبلیو نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے گزشتہ کئی برسوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے موازنہ کیا۔

Deutschland | Bundestagswahl 2017 | Wahlplakat CDU
تصویر: picture-alliance/R. Goldmann

جرمنی میں سیاسی جماعتوں کے قوانین کے شق نمبر پچیس پارٹیوں کو ملنے والے فنڈز سے متعلق ہے۔ اس شق کی رو سے ہر جماعت پر لازم ہے کہ وہ انفرادی طور پر پچاس ہزار یورو سے زائد ملنے والے عطیے کے بارے میں جرمن پارلیمان کو آگاہ کرے، جس کے بعد اس حوالے سے بنائی گئی ایک ویب سائٹ پر یہ تفصیلات عام کی جاتی ہیں۔

دس سے پچاس ہزار یورو کے انفرادی چندے کا اندراج پارٹی کو ابتدائی طور پر اپنے پاس کرنا ہو گا اور پھر اٹھارہ ماہ بعد سالانہ رپورٹ میں اس کے بارے میں بتانا ہو گا۔ مثال کے طور پر 2015ء کی احتسابی رپورٹ کا ابتدائی مسودہ مئی 2017ء میں شائع ہوا۔ اس میں ان تمام شخصیات اور اداروں کے نام درج ہیں، جنہوں نے ایک سال کے دوران دس ہزار سے زائد کے چندے دیے۔

اب ذکر کرتے ہیں دس ہزار یورو سے کم چندے کا۔ اس کی تفصیلات عوام کے سامنے کبھی نہیں آتیں۔ اس کے برعکس امریکا میں اگر کوئی شخص دو سو ڈالر بھی کسی سیاسی جماعت کو دے تو اس کا نام بتانا پڑتا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے لیے چندہ انتہائی اہم ہوتا ہے اور یہ کسی بھی جماعت کی نصف آمدنی ہوتی ہے۔ تاہم جرمنی میں یہ شرح مختلف ہے۔ 2013ء کے پارلیمانی انتخابات کے سال کے دوران یہ کسی بھی جماعت کی مکمل آمدنی کا انیس فیصد تھے۔ اس طرح یہ تیسرا اہم ترین ذریعہ آمدنی تھا۔

اب سال رواں کی بات کرتے ہیں۔ اس بارے میں احتسابی رپورٹ شائع ہونے کے بعد ہی علم ہو سکے گا کہ کس جماعت کو کتنا چندہ یا عطیہ موصول ہوا۔ یہ رپورٹ 2019ء میں منظر عام پر آئے گی۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت (سی ڈی یو) نے عطیات سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔

 موجودہ احتسابی رپورٹوں کے مطابق 2013ء  سے 2015ء  کے دوران جرمن ایسسٹ مینجمنٹ ہولڈنگ نے ایک لاکھ تیس ہزار یورو مختلف سیاسی جماعتوں کو دیے۔ اسی طرح جرمن فائنینشل بیراٹر نامی کمپنی نے اسی عرصے کے دوران تقریباً 6 لاکھ 89 ہزار یورو، الفائنیز نے دو لاکھ ساٹھ ہزار جبکہ ’یو بی جی‘ نامی کمپنی نے ایک لاکھ تیس ہزار یورو مختلف کمپنیوں کو دیے۔

میرکل محض تسلسل قائم رکھے ہوئے ہیں، شُلس