1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹبال لیگ میں شالکے کو سبقت حاصل

28 مارچ 2010

جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں اٹھائیسویں میچ ڈےکے مقابلے جاری ہیں۔ آج اس سلسلے میں دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر شالکے کی ٹیم سرفہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/Mg62
تصویر: AP

شہر گیلزن کرشن کے کلب شالکے نے لیور کوزن کی ٹیم کو دو صفر سے شکت دی تھی۔ اس میچ سے فٹبال کے ماہرین شالکے کے خطرناک ارادوں کا اندازہ ہو گیا تھا۔ شالکے کے 58 پوائنٹس ہیں جبکہ میونخ کی ٹیم 56 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ لیور کوزن 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

ریکارڈ مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم میونخ کے لئے یہ وقت کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔گزشتہ ہفتے شٹٹگارٹ کی ٹیم سے شکست، اس سے قبل فرینکفرٹ میں ناکامی اور اب شالکے سے ہار۔ یہ صورتحال بائرن میونخ کے ٹرینر لوئس فان گال کے لئے بھی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ شالکے کا دفاع بہت اچھا ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف جیتنا آسان کام نہیں ہوتا۔

Flash-Galerie Wochenrückblick KW 12 2010 DFB-Pokal München zieht ins Finale ein
تصویر: AP

دیگر میچوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی وولفسبرگ کی ٹیم نے مائنز کو دو صفر سے شکست دی۔ بہر حال اس جیت میں وولفسبرگ کےفاروڈر کھلاڑی ایڈن زیکوکا بہت اہم کردار ہے۔ ان کے دو گولوں اور شاندار کھیل کی وجہ سے ہی یہ جیت ممکن ہو سکی۔ بریمن اورنیورنبرگ کے میچ سے بھی بہت سے گولوں کی امید کی جا رہی تھی اور ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔ بریمن کی جانب سے چار جبکہ نیورنبرگ نے دوگول کئے ۔ اس کے برعکس کولون اور ہنوور کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ میچ کافی بورنگ ہو گا لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ ایک تو یہ میچ کافی دلچسپ تھا پھر اس میں تماشائیوں کا بھرپور خیال رکھا گیا یعنی کل پانچ گول اسکور ہوئے۔ جس میں کولون کے چار اور ہننوور کا ایک۔ یہ میچ جیت کر کولون کی ٹیم تیرہویں سے بارہویں پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ ہنوور نے اپنی سولہویں پوزیشن برقرار رکھی۔

ہیرتھا برلن اور ڈورٹمنڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ آج بنڈس لیگا کے اٹھائیسویں میچ ڈےکا اختتام ہوفن ہائم اور فرائی برگ جبکہ مونش گلیڈباخ اور ہیمبرگ کے میچ پر ہو گا۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں