1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ : بنڈس لیگا

عابد حسین8 مارچ 2009

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ میں ہفتے کو چھ میچ کھیلے گئے جس میں بائرن میونخ ٹیم کی شاندار جیت نے اُس کی پوزیشن کو بہتر کردیا ہے۔ اگلے میچوں میں ایسی کارکردگی سے بائرن میونخ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع یقیناً کر سکے گی۔

https://p.dw.com/p/H7ez
ہیٹ ٹرک یعنی تین گول کرنے والے فٹ بالر Andriy Voroninتصویر: AP

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے تیئسویں میچ ڈے کے دوران گزشتہ روز چھ میچ کھیلے گئے اور اکثر نتائج حسب توقع تھے سوائے مؤنشن گلاڈباخ ٹیم کی کامیابی کے۔ اُس کے میچ جیتنے سے اُس کی پوزیشن میں کوئی بڑا فرق تو نہیں آ یا البتہ ہیمبرگ کی ٹیم کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

Fußball Bundesliga Energie Cottbus Hertha BSC Berlin
ہیرتھا اور انرگی کاٹ بُس کے میچ کا منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

مؤنشن گلاڈ باخ سے ہیمبرگ کی ٹیم ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے ہار گئی اور اُس کے چیمپیئن بننے کے خوابوں کو سخت دہچکا پہنچا ہے۔ اِس کامیابی سے مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل کے سب سے نچلے مقام سے ایک قدم اوپر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بائرن کی ٹیم کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔ ہے نوور کی ٹیم کو اُس نے ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی۔ اِس کامیابی سے وہ ایک بار پھر بلندی کی طرف پہچنے کی کوشش میں ہے۔ وہ اب ہوفن ہائیم کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔

Deutschland Fußball Jürgen Klinsmann neuer Trainer bei Bayern München
بائرن میونخ کے کوچ کلنز مانتصویر: AP

ویسے یہ دونوں ٹیمیں دوسرے مقام پر براجمان ہیں۔ ہوفن ہائیم کی ٹیم اگر میچ جیت لیتی تو وہ پوائنٹس کو بہتر کر سکتی تھی مگر وہ اب دوسری پوزیشن پر ہے۔ اُس کا میچ بریمن کی ٹیم کے ساتھ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ یائرن میونخ اور ہوفن ہائیم ٹیموں کے بیالیس بیالیس پوائنٹ ہیں۔

بائرن میونخ کی ٹیم کی کامیابی سے اُس کے کوچ کلنز مان کو بھی خاصا حوصلہ حاصل ہوا ہے۔ وگرنہ ایسے اندازے لگائے جا رہے تھے کہ اُن کے بائرن کی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کے دِن گنے جا چکے ہیں۔ اِس کامیابی پر کوچ کلنز من نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر برلن کی ہیرتھا کلب نے گزشتہ روز کامیابی حاصل کر کے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید استحکام دیا ہے۔ اُس کے کُل پوائنٹ کی تعداد اب چھیالیس ہو گئی ہے۔ ہیرتھا کی ٹیم نے ایف سی انرگی یا Energie Cottbus ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

Bundesliga Logo der Fussball-Bundesliga und Logos der 18 teilnehmenden Vereine
بنڈس لیگا کا لوگوتصویر: AP

ہیرتھا ٹیم کے کھلاڑی Andriy Voronin کے شاندار ہیٹ ٹرک بھی ہے۔ اِس کامیابی سے ہیرتھا کو اپنی قریب ترین ٹیم سے چار پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ اگر برلن کی ہیرتھا اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتی ہے اور وہ چیمپیئن شپ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو سن اُنیس سو اکتیس کے بعد وہ لیگ چیمپیئن بن سکے گی۔

چوتھی پوزیشن پر Wolfsburg کی ٹیم ہے۔ گزشتہ روز اُس نے اپنے پانچویں میچ میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے۔ ہفتے کی شام کو اُس نے Karlsruhe کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔

ہفتے کے دِن چھ میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ایک دلچسپ صورت حال ہے۔ چار ٹیموں کے بیالیس بیالیس پوائنٹ ہیں۔ اُن میں بائرن میونخ اور ہوفن ہائیم کی ٹیمیں گول اوسط کی بنیاد ویسے تو مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر ہیں مگر پوائنٹس ٹیبل پر اُن کی درجہ بندی دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیموں کی ہے۔ بیالیس پوائنٹس کے ساتھ Wolfsburg کی ٹیم چو تھے مقام پر ہے اور بیالیس پوائنٹس کے ساتھ ہیمبرگ کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔

آج اتوار کو بھی دو میچ شیڈیول ہیں لیکن اُن کے نتائج سے ٹاپ پوزیشن میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔