1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی ںے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لیے قوانین سخت کر دیے

25 فروری 2016

جرمن پارلیمان میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حوالے سے دوسرا قانونی پیکج منظور

https://p.dw.com/p/1I1aW
تصویر: Reuters/F. Bensch

جرمن پارلیمان نے بھاری اکثریت کے ساتھ سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے حوالے سے دوسرا قانونی پیکج منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کے حق میں 429 ارکان نے جبکہ اس کے خلاف 147 ارکان پارلیمان نے ووٹ دیا۔ چار ارکان نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ اس قانون کے مطابق اُن غیر ملکیوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کو ابتدائی رجسٹریشن مراکز میں ہی نمٹا دیا جا ئے گا، جن کی درخواستوں کی منظوری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو اپنے اہلِ خانہ کو بھی جرمنی بلوانے کے قانون کو سخت کر دیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمان نے ایک ایسے قانون کو بھی منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق جرائم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں مزید کم کر دی گئی ہیں۔