1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن پولیس کو مسخروں کی تلاش

صائمہ حیدر
21 اکتوبر 2016

جرمن پولیس جوکر کےحلیے والے ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو ہاتھ میں ایک زنجیری آری لیے گھوم رہا ہے۔ اس شخص پر ملک کے مغربی حصے میں ایک خاتون کوخوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔

https://p.dw.com/p/2RWtP
Clowns Kostüme
تصویر: picture-alliance/dpa/E. S. Lesser
Clowns Kostüme
تصویر: picture-alliance/dpa/E. S. Lesser

مغربی جرمنی کے شہر ویزل میں ہونے والا یہ حالیہ واقعہ ملک میں اِس نوعیت کے دیگر پر تشدد واقعات کی ایک کڑی ہے۔

اِن واقعات میں بھی مسخروں جیسی وضع قطع رکھنے والے افراد کو عام لوگوں کا تعاقب کرتے یا اُن پر حملہ آور ہوتے دیکھا گیا۔

  بیس اکتوبر بروز جمعرات جرمنی کے شمال مشرقی شہر روسٹاک  میں ایک انیس سالہ شخص پر بیس بال بلّے سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور کلاؤن کےبھروپ میں تھا۔ جمعرات ہی کے روز اسی شہر میں ایک پندرہ سالہ لڑکا مسخرہ بنے ایک شخص کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں زخمی ہوتے ہوتے بچا۔ اس سے قبل سن دو ہزار چودہ میں فرانس میں بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے تھے جب ہالووین کے موقع پر جنوبی فرانس میں مسخروں کے بھیس میں نو عمر لڑکوں کی طرف سے خوف پھیلانے کی وارداتیں بڑھ گئی تھیں۔

خوفناک میک اپ میں مسخروں کا روپ دھارے ہوئے یہ نوجوان مسلح بھی ہوتے تھے۔ یاد رہے کہ مسخروں کا رُوپ دھار کر پیدل افراد کو ڈرانے دھمکانے کے واقعات امریکا اور برطانیہ کے کچھ علاقوں میں بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔