1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کپ بھی بائرن میونخ کے نام

16 مئی 2010

جرمن چیمپیئن بائرن میونخ نے جرمن کپ کے فائنل میں ویردر بیرمن کو چار صفر سے شکست دے کر یہ ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ رواں برس بائرن میونخ کو ملنے والا یہ دوسرا اعزاز ہے۔

https://p.dw.com/p/NP4K
تصویر: AP

22 مئی کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں میلان ٹیم کا سامنا کرنے والی بائرن میونخ کی ٹیم نے ویردر بریمن کے خلاف کھیل کے پہلے ہاف میں اپنے برتری کا آغاز پنیلٹی سے کیا، جسے ایوٹسا اولیچ نےکھیل کے 51 ویں منٹ میں ایک خوبصورت فیلڈ گول کی مدد سے دوگنا کر دیا۔ اس گول کے بعد بریمن کی ٹیم مکمل طور پر بے بس دکھائی دی۔

DFB-Pokalfinale Werder Bremen gegen Bayern München
جیت کے بعد بائرن میونخ کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

بعد میں فرانک ریبیری اور باستیان شوائن شٹائیگر نے مزید ایک ایک گول کر کے کھیل کو واضح طور پر یک طرفہ بنا دیا اور بریمن کی جیت کے آخری امید بھی دم توڑ گئی۔

جرمن قومی فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بائرن میونخ کی ٹیم گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ چیمپیئز لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ جرمن کپ کو بائرن میونخ اس سے قبل 14 مرتبہ اپنے نام کر چکی ہے۔

بریمن نے دو میچ میں دو مرتبہ گول کے مواقع ضائع کئے۔کھیل کے پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں گول کا ایک اہم موقع ہاتھ سے گنوانے کے بعد، دوسرے ہاف میں تھوماس میولر کے پاس پر رابن نے گول پر حملہ کیا تاہم بال گول کے اوپر سے ہی باہر چلی گئی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : عدنان اسحاق