1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن گراں پری

20 جولائی 2008

موٹر سپورٹس میں فارمولا ون انتہائی تیز اور سنسنی خیز سپورٹس میں شمار کی جاتی ہے۔ ہر سال مختلف ممالک میں اِن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج جرمن شہر میں اِس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/EfRp
ہاکن ہائیم ریس ٹریک کا ایک ہوائی منظر

جرمنی میں آج موٹر ریس کی فارمولان ریس کا اہتمام ہے۔ گزشتہ روز اِس کا فیصلہ ہو گیا ہے کہ آج ریس کی شروعات کےوقت سب سے آگے کون ہو گا۔ انگلینڈ کےڈرائیور لوئیس ہملٹن نے ہفتے کے روز پول پوزیشن میں پہلا مقام حخاصل کیا تھا۔ اُن کو موجودہ سیزن میں برازیل کے فلپ میسا سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اتوار کی گراں پری کےدوران لوئیس ہملٹن میک لارن مرسیڈیز گاڑی پر سوار ہوں گے۔

جرمنی میں فارمولا ون کار ٹریک ہاکن ہائیم میں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سن دو ہزار دو میں اِس کی تزئین نو سے اِس کے تشخص میں بہت فرق آیا ہے۔ ایک لاکھ شائقین کے سامنے اِس ٹریک کے سیدھے راستے بارش میں انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں اور ایسے میں ڈرائیوروں کو اپنی پوری مہارت سے ڈرائونگ کرنی ہو تی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں اِس ٹریک کو دس میں سے پانچ پوائنٹس دیئے جاتے ہیں۔ اِس ٹریک پر ڈرائیوروں کو گراں پری کے دوران دو ہزار آٹھ سو بیالیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔

جرمنی میں بیس جولائی کو جرمن گراں پری ریس کا دِن ہے جو ہاکن ہائیم میں ہو رہی ہے۔ جرمنی کے ایک اور شہر نیورمبرگ میں بھی فارمولا ون ٹریک ہے جہاں گزشتہ سال یورپی گراں پری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس سال یورپی گراں پری سپین میں ہو گی۔

فارمولا ون کارریسنگ کےموجودہ سیزن میں ابھی آٹھ مزید گراں پری مقابلے باقی ہیں۔