1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن یرغمالی کی لاش پر گولیوں کے نشانات

24 جولائی 2007

افغانستان میں انتقال کر جانےوالے جرمن یرغمالی کے ابتدائی طبی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ اُس کے سینے پر گولیوں کے زخموں کے نشانات ہیں۔ یہ بات البتہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا اِس یرغمالی پر یہ گولیاں اُس کے مرنے کے بعد چلائی گئیں۔ اِس کا پتہ یہاں جرمنی میں پوسٹ مارٹم سے چل سکے گا۔

https://p.dw.com/p/DYGp
ایمبولینس میں مرنے والے جرمن یرغمالی کی لاش وَردَک صوبے سے کابل لائی جا رہی ہے۔
ایمبولینس میں مرنے والے جرمن یرغمالی کی لاش وَردَک صوبے سے کابل لائی جا رہی ہے۔تصویر: AP

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائرکےمطابق برلن حکومت دوسرے جرمن یرغمالی کی رہائی کےلئے بڑے پیمانے پر کوششیں جاری رکھے ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان کے مطابق یہ یرغمالی ابھی زندہ ہے اور اُسے دَس طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جرمن حکومت کو اِس بارے میں شک ہے کہ جرمن انجینئر کو درحقیقت طالبان نے اغوا کیا ہے۔