1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے 62 سال مکمل

27 اکتوبر 2009

بھارت کے زیر انتظام ریاست جموّں و کشمیر میں منگل کے روز علٰیحدگی پسند اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس کے سخت گیر دھڑے کی کال پر ’’یوم سیاہ‘‘ منایا گیا۔

https://p.dw.com/p/KH4Z
تصویر: AP

ستائیس اکتوبر سن 1947میں بھارتی افواج نے کشمیر کی سرزمین پر قدم رکھے تھے۔ کشمیر میں ہر سال اس دن ہڑتال منائی جاتی ہے اور فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا جاتا ہےجبکہ دوسری جانب بھارتی فوج اس دن اپنے اُن ساتھیوں کو یاد کرتی ہے، جو 1947ء میں قبائلیوں کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔

آج کشمیر میں ہڑتال کی کال سخت گیر موقف کے حامل علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی۔ اس کال کی حمایت کا اعلان دیگر علیحدگی پسند دھڑوں نے بھی کیا تھا۔ کال پر وادی بھر میں دفاتر، تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکزمکمل طور پر بند رہے۔ ہڑتال کے باعث معمول کا ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوا۔ علیحدگی پسندوں نے کل بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کشمیر آمد کے موقع پر بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ : شجاعت بخاری، سری نگر

ادارت : گوہر نذیر