1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ فالو آن سے نہ بچ سکی

12 جولائی 2008

میڈل آرڈر بلے باز آشویل پرنس کی شاندار سینچری بھی جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں فالوآن سے نہ بچا سکی ۔ انگلینڈ کو پہلی اینگز میں 346رنز کی برتری حاصل رہی۔ انگیلنڈ نے 593،آٹھ کھلاڑی آوٹ پر اینگز ڈیکلئر کی تھی۔

https://p.dw.com/p/EbDE
بارش کی وجہ سے گراہم سمتھ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتصویر: AP

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اینگز میں تیرہ رنز اور اس کا کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا۔ انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھی کوئی خاص کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی ہے۔

لندن ، لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی کپتان گراہم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو انہیں کافی مہنگا پڑا۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلی اینگز میں پانچ سو ترانوے رنز کا پہاڑ ، جنوبی افریقہ کے سامنے رکھ دیا، جس میں آئن بیل اور کیون پیٹرسن کی سینچریاں شامل رہیں۔ آئن بیل نے ایک سو ننانوے رنز بنائے اور آوٹ ہوئے جبکہ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے اور وہیں کرکٹ سیکھنے والے کیون پیٹرسن نے ، اپنے پیدائشی ملک کے خلاف اپنے کیرئز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے شاندار ایک سو باون رنز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک وہ اپنی اس اینگنز سے سب سے زیادہ خوش ہوئے ہیں۔

اینڈریو فلنٹ آف کی جگہ کھیلنے والے سٹیورٹ براڈ نے 76رنز بنائے۔ سابقہ انگلش کھلاڑی کرس براڈ کے بائیس سالہ بیٹے اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیسٹ زندگی کا بہترین سکور بنایا۔

اگرچہ اس سیریز کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے باؤلنگ کے شعبہ کی بہت تعریف کی جا رہی تھی لیکن کوئی بھی باؤلر کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔ مورکل نے چونتیس اوروں میں چار جبکہ ہیرس نے اڑتیس اروں میں تین کھلاڑی آوٹ کئے۔

جنوبی افریقہ کی اینگز کی خاص بات آشویل پرنس کے ایک سو ایک رنز رہے جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کے نہ کھیل سکا۔ میکینزی اور اے بی ڈیولیریز نے بالترتیب چالیس اور بیالس رنز بنائے۔ جبکہ انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پینسار نے ،جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی آوٹ کئے ۔