1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

10 نومبر 2008

بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ جنوی افریقہ کے دوران Benoni میں دونوں ملکوں کی ٹیموں کے مابین تین میچوں کی ون ڈےسیریز کے اتوار کے روز ہونے والے دوسرےمیچ میں میزبان ٹیم نےبنگلہ دیش کو128 رنز سے ہراکریہ سیریزدوصفرسےجیت لی۔

https://p.dw.com/p/FqWQ
بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کا گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کا ایک اندازتصویر: AP

Willowmoore Park میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے جن میں اوپنرہاشم آملہ کے 140 رنز بھی شامل تھے۔ ہاشم آملہ اپنی طویل اننگز کے بعد مرتضیٰ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے G. Smith نے 65 اور J.Kallis نے 49 جبکہ de Villiers نے 54 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقی کی اننگز کے جواب میں مہمان ٹیم 49.2 اوورزمیں 230 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنرتمیم اقبال نے 41 اور تیسرے نمبر کے بیٹسمین جنید صدیق نے 47 رنز بنائے۔ یہ دونوں کھلاڑی بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ انفرادی رنز سکو رکرنے والے بیٹسمین رہے۔

جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 140 رنز بنائے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کی 128 رنز سے کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی موجودہ سیریز بھی سے دو صفر سے جیت لی ہے جبکہ تیسرا ون ڈے میچ ابھی باقی ہے جو 12 نومبر بدھ کے روز ایسٹ لندن کے Buffalo Park میں کھیلا جائے گا۔