1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ کی فتح

12 مارچ 2008

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMF

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 173 رنز بنا سکی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن 63 اور شکیب الحسن 52 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے ۔ جبکہ پانچ کھلاڑی کوئی اسکور نہ کر سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے Andre Nel نے دس اووز میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 48.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے de Villiers نے 69 اور Duminy نے 49 رنز بنائے۔ Andre nel کو انکی بہترین کا رکردگی کی بناءپر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔