1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی کوریا میں آگ کی لپیٹ میں آ کر سولہ ہلاکتیں

صائمہ حیدر
21 دسمبر 2017

جنوبی کوریا کے ایک شمالی صوبے میں آگ لگنے سے سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آتش زدگی سے ہونے والی ہلاکتیں ایک اسپورٹس سینٹر میں ہوئی ہیں۔ اس واقعے میں بائیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

https://p.dw.com/p/2pldI
Südkorea Brand in Jecheon
تصویر: Reuters/Yonhap

جنوبی کوریا کے شمالی صوبے چُنگ چیونگ کے شہر یچیئون میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم سولہ افراد شدید جھلسنے کے بعد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یون ہوپ کے مطابق دھوئیں اور جلنے سے کم از کم 22 افراد زخمی ہیں۔ ایک کثیر المنزلہ عمارت میں واقع اسپورٹس سینٹر اور پبلک سوانا میں آگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی نعشیں عمارت میں واقعے ایک اسپورٹس مرکز کے سوانا کے اندر سے نکالی گئی ہیں۔ ٹیلی وژن فوٹییج میں آٹھ منزلہ عمارت کو شعلے کی گرفت میں دکھایا گیا۔

جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق عمارت کے پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے شدت پکڑتے ہوئے عمارت کو بعد میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

پولیس اور دوسرے سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ فائر فائٹرز نے جلی ہوئی عمارت میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔