1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوری میں ہمارے انعامی مقابلے

1 جنوری 2009

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے جنوری میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے خاص طور پر دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

https://p.dw.com/p/GPSp
تصویر: picture-alliance / dpa

ان دونوں انعامی مقابلوں میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔

EU Verfassung Symbolbild


ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

گذشتہ چھ ماہ تک یورپی یونین کی صدارت فرانس کے پاس رہی۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یکم جنوری سے ششماہی صدارت کے یہ فرائض کس ملک نے سنبھال لئے ہیں؟

پرتگال چیک ری پبلک یا پولینڈ نے


ویب سائیٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

Symbolbild EURO-Zone
تصویر: AP Graphics

یورپی یونین کے رکن ملکوں کی مشترکہ کرنسی یورو یکم جنوری اُنیس سو ننانوے کو رائج کی گئی۔ اِس طرح اِس سال یکم جنوری کو اِس کرنسی کے اجراء کے دَس سال پورے ہو گئے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل یورو زون میں کتنے ممالک شامل ہیں:


گیارہ سولہ یا بیس


اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de