1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’جنگل‘ سے مہاجرین کا انخلاء شروع

24 اکتوبر 2016

فرانس کے کیلے نامی مہاجر کیمپ سے مہاجرین کے انخلاء کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ’جنگل‘ کے نام سے مشہور اس کیمپ میں چھ تا آٹھ ہزار مہاجرین کو ملک بھر میں قائم مختلف استقبالیہ سینٹرز منتقل کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/2RbY1
Frankreich Räumung Dschungel von Calais
تصویر: picture-alliance/dpa/E. Laurent
Frankreich Räumung Dschungel von Calais
تصویر: picture-alliance/dpa/E. Laurent

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ چوبیس اکتوبر بروز پیر کی علی الصبح ہی کیلے میں موجود مہاجرین نے ایسے میٹنگ پوائٹس پر جمع ہونا شروع کر دیا، جہاں سے انہیں فرانسیسی حکام کی زیر نگرانی مختلف سینٹرز پہنچایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطاق خواتین، مرد اور بچے اپنا سامان اٹھائے ہوئے رضاکارانہ طور پر ہی میٹنگ پوائنٹس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ بعدازاں ان مہاجرین کو مختلف شیلٹر ہاؤسز منتقل کر دیا جائے گا۔

کَیلے مہاجر کیمپ کی بندش سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، خیراتی ادارے

’جنگل‘ میں رہیں یا چلے جائیں؟

فرانس کا پہلا مہاجر شیلٹر ہاؤس اکتوبر سے فعال ہو گا

فرانس کے شمالی بندگاہی شہر کیلے کے نواح میں واقع اس عارضی کیمپ میں گزشتہ رات پولیس اور کچھ مہاجرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ فرانسیسی حکام پہلے بھی اس کیمپ کو خالی کرانے کی متعدد کوششیں کر چکے ہیں لیکن انہیں اس مقصد میں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ اس کیمپ میں آباد زیادہ تر مہاجرین کا تعلق افغانستان اور افریقی ممالک سے ہے، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دراصل برطانیہ جانے کے خواہمشند ہیں۔

سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجرعباس نے اے ایف پی کو بتایا، ’’میں بہت خوش ہوں۔ میں کیلے مہاجر کیمپ سے تنگ آ چکا تھا۔‘‘ اپنا سازوسامان اٹھائے ایک میٹنگ پوائنٹ پر موجود عباس نے مزید کہا، ’’بہت سے لوگ اس کیمپ کو خالی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں مستقبل میں وہاں مسائل زیادہ شدید ہو سکتے ہیں، اسی لیے میں نے اسے خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔‘‘

کیلے کے مہاجر کیمپ میں موجود اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ اتوار کی رات اس کیمپ میں موجود کئی مہاجرین نے وہاں سے نکلنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ انہوں نے اس کیمپ کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی طور پر سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر بارہ سو کے قریب اضافی پولیس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔

Frankreich Räumung Dschungel von Calais
فرانس کے کیلے نامی مہاجر کیمپ سے مہاجرین کے انخلاء کا کام شروع ہو گیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/E. Laurent

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ کیلے میں موجود مہاجرین ایک نئی جگہ جانے سے کترا رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں دوسری جگہ منتقل کر کے واپس ان کے ممالک روانہ کر دیا جائے گا۔ ان میں سے بہت سے مہاجرین پرعزم ہیں کہ وہ کسی طرح برطانیہ پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کیلے میں میں گزشتہ اٹھارہ مہینوں سے قائم اس مہاجر کیمپ کی صورتحال انتہائی مخدوش قرار دی جاتی ہے جبکہ حکام اسے سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بے ترتیب کیمپ میں نہ تو نکاسی آب کا انتظام ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق اس صورتحال میں اس کیمپ میں وبائیں پھیلنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔