1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جٹ ائر ویز کے برطرف ملازمین بحال

17 اکتوبر 2008

بھارتی نجی فضائی کمپنی جٹ ائر ویز نے برطرف کر دینے والے آٹھ سو ملازمین کو بحال کر دیا ہے۔ جمعرات کے دن برطرف ہونے والے ملازمین نے شدید احتجاجی مظاہرے کئے اور انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/FbcM
تصویر: AP

بھارت کی ایک بڑی فضائی کمپنی جٹ ائر ویز کے چیئر مین نیرش گویال نے کہا ہے کہ ان ملازمین کا بحال کرنا ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا۔ نیریش نے ان تمام ملازمین کو بحال کرتے ہوئے ان سے معذرت کی اورکہا ادارے کی انتظامیہ کو سمجھنا چاہئے کہ کبھی کبھار ایک گھرانے میں کسی بات پر اختلاف ہو جاتا ہے لیکن اس صورت میں فیصلہ گھر کا سربراہ کرتا ہے۔

اس سے قبل جٹ ائر ویز نے کمپنی کےاخراجات میں کمی کرتے ہوئےتقریبا دو ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا جنمیں سے آٹھ سو کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔