1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حماس۔الفتح مفاہمت اور امریکی نائب صدر ڈک چینی کا بیان

24 مارچ 2008

امریکی نائب صدر Dick Cheney نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اسمٰعیل ھنیہ کی حماس تحریک کے ساتھ اُس وقت تک مفاہمت پر راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ حماس تنظیم غزہ پر اپنا کنٹرول نہیں چھوڑدیتی۔

https://p.dw.com/p/DYDH
تصویر: AP

ڈک چینی نے اپنے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی دارلحکومت یروشلم میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈک چینی نے بتایا کہ فلسطینی انتظامیہ کے راہنماﺅں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات کے بعد انہیں اس بات کا یقین ہوگیا کہ الفتح‘ حماس کے ساتھ مشروط مفاہمت پر راضی ہے اور جب تک حماس تحریک غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تب تک کوئی بھی مفاہمت ممکن نہیں ہے۔

ابھی کل‘ یعنی اتوار کے روز ہی‘ الفتح اور حماس کے نمائندوں نے یمنی حکومت کی ثالثی کی بدولت مفاہمت کی بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔

ادھر غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک غیر مسلح فلسطینی کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔