1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

حماس غزہ پٹی کی انتظامیہ محمود عباس کے حوالے کرنے پر راضی

عابد حسین
17 ستمبر 2017

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے فلسطینی علاقے غزہ پٹی پر سےاپنا کنٹرول ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اِس فلسطینی علاقے پر گزشتہ ایک دہائی سے حماس نے اپنا متوازی حکومتی نظام قائم کر رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/2k7b9
Palästina | Social-Media-Kampagne #SavePalPeople in Gaza
تصویر: picture-alliance/NurPhoto/M. Faiz

فلسطینی گروپ حماس نے اتوار سترہ ستمبر کو ایک ای میل پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی  کی انتظامیہ محمود عباس کی قیادت میں قائم نمائندہ حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا اور اب محمود عباس کی ایڈمنسٹریشن کے اہلکار، جتنی جلدی ہو سکے یہاں کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا غزہ کا پہلا دورہ

فلسطینی صدر کا حکم نامہ آزادیوں پر قدغن کا باعث

اسرائیل اشتعال انگیزی کر رہا ہے، مسلم ملکوں کی تنظیم

فلسطین نے اسرائیل سے رابطے منقطع کر دیے

یہ پیش رفت مصری دارالحکومت میں جاری ایک مذاکراتی عمل کا نتیجہ قرار دی گئی ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں ایک وفد گزشتہ ایک ہفتے سے قاہرہ میں مقیم ہے اور مصری حکام کے ساتھ فلسطینی علاقے کے سیاسی تنازعے کے ساتھ ساتھ انتظام و انصرام کے معاملے پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینی تنظیم الفتح کا ایک وفد دو روز قبل اس مذاکراتی عمل میں شریک ہوا ہے۔ الفتح ویسٹ بینک پر کنٹرول رکھتی ہے اور اسی کو فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ محمود عباس کا تعلق بھی اسی فلسطینی تنظیم سے ہے۔

Palästina - Israel - Konflikt - Mahmoud Abbas
فلسطینی رہنما محمود عباستصویر: Getty Images/AFP/A. Momani

فلسطینی انتہا پسند گروپ حماس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ سن 2011 کے قاہرہ مصالحتی پلان کے تحت محمود عباس کی تنظیم الفتح کے ساتھ مذاکراتی عمل کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس پلان کے تحت سارے فلسطینی علاقے پر ایک یونٹی حکومت کے قیام کو تجویز کیا گیا تھا۔ حماس نے الفتح کے اُس دیرینہ مطالبے کو بھی تسلیم کر لیا ہے کہ غزہ علاقے میں عام انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا۔ حماس کی قیادت نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

  فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ پٹی کا انتظام سن 2007 سے پرتشدد انداز میں زبردستی سنبھال کر محمود عباس کی انتظامیہ کو فارغ کر دیا تھا۔ اس انتظامی تبدیلی کے بعد اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کا خیال ہے کہ غزہ انسانی بحران کا شکار ہے اور عام لوگوں کو ضروریاتِ زندگی کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔