1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خاتون پر تشدد، شوہر نے اہلیہ کی ناک کاٹ دی

17 ستمبر 2019

لاہور میں ایک شخص نے مبنیہ طور پر اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ناک کاٹ دی۔ چھہ بچوں کی والدہ شازیہ کو محلے والوں نے بچا کر ہسپتال پہنچایا۔

https://p.dw.com/p/3PihR
Pakistan HIV-Test
تصویر: Getty Images/AFP/R. Tabassum

اطلاعات کے مطابق سجاد احمد نامی شخص نے اپنی اہلیہ شازیہ کو پلاسٹک کے پائپوں سے مارا پیٹا اور پھر چاقو سے ان کی ناک کاٹ دی۔ کچھ پڑوسی ان کی اور ان کے بچوں کی چیخیں سن کے مدد کو پہنچے۔ انہوں نے شازیہ کو ان کے شوہر کے ہاتھوں بچایا اور پولیس کو مطلع کیا۔ اخبار ڈان کے مطابق پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ سجاد اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور پہلے بھی پڑوسی اسے کئی مرتبہ بچا چکے ہیں۔

پاکستان کا شمار دنیا میں خواتین کے لیے خطر ناک قرار دیے جانے والے ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں گھریلو تشدد ایک بڑا مسئلہ ہے۔

'ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے‘

گھریلو تشدد اور ہمارا دوہرا معیار

شازیہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ محلے میں اپنی ایک بیٹی کے سسرال گئی ہوئی تھیں جہاں سے ان کا شوہر انہیں زبردستی واپس گھر لے گیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ بیان کے مطابق ان کے شوہر کا الزام تھا کہ انہیں جو پیسے دکان کے کرائے کے لیے دینا تھے وہ پیسے شازیہ نے اپنے علاج پر خرچ کر دیے۔  ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شازیہ کا چہرہ  پلاسٹک سرجری سے ٹھیک ہو سکتا ہے۔ 

ادھر لاہور پولیس نے ان کے شوہر کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

ب ج، ش ج