1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خصوصی انعامی مقابلہ ستمبر اکتوبر 2007ء

5 ستمبر 2007

پیشِ خدمت ہیں، شعبہء اردو کے سالانہ خصوصی انعامی مقابلے کی تفصیلات۔ اس بار بھی کئی قیمتی اور خوبصورت انعامات آپ کے منتظِر ہیں، جن کے لئے آپ کو صرف ہمارے ایک سوال کا درست جواب دینا ہو گا۔

https://p.dw.com/p/DYOm
تصویر: AP

ابھی چند ہفتے پہلے پاکستان اور بھارت نے اپنی آزادی کا ساٹھ سالہ جشن منایا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آزادی کے بعد اِن دونوں ملکوں میں پہلے پہلے وُزرائے اعظم کون تھے؟
1 ) محمد علی جناح اور مہاتما گاندھی
2) لیاقت علی خان اور جواہر لعل نہرو
یا 3 ) ذوالفقار علی بھٹو اور اندرا گاندھی

ہمیں یقین ہے کہ اس سوال کا جواب دینا آپ کے لئے بالکل مشکل نہیں ہو گا۔ آپ اپنا حل کسی پوسٹ کارڈ، اپنے خط کے ساتھ کسی علٰیحدہ کاغذ، ای میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

فیصلہ اِس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ جیتنے والوں میںتقسیم کئے جائیں گے، دَس ریڈیو سَیٹ اور متعدد دیگر قیمتی انعامات۔

اِس انعامی مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے : 31 اکتوبر

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا پھر براہِ راست بون کے پتے پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ پتے ہر روز نشریات کے اختتام پر بتائے جاتے ہیں۔