1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

خوراک کا عالمی بحران: ذمہ دار کون؟

گوہر نذیر گیلانی14 مئی 2008

آجکل دنیا بھر میں لوگوں کی زبانوں پر ایک ہی شکایت ہے۔خوراک اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ۔اس کے لئے کوئی امریکہ کو دوش دے رہا ہے تو کوئی بھارت اور چین کو۔ لیکن خوراک کے موجودہ بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں؟

https://p.dw.com/p/E00J
خوراک کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے سبب دنیا بھر میں لوگ پریشان حال ہیںتصویر: AP

بعض ماہرین کہتے ہیں کہ پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے اور بعض کے مطابق آبادی مسلسل بڑھنے کے سبب طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اور کچھ دیگر وجوہات کا تذکرہ کرتے ہیں: جیسے عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور بیو ایندھن کی کاشت۔

BdT Reis in Indien
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک سرکاری گودام میں مزدور چاول کی بوریاں اُٹھاتے ہوئےتصویر: AP

ایسے تمام جائزوں‘ آراء اور الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان اگر کوئی پھنسا ہے‘ پریشان حال ہے‘ تو وہ ہے‘ ایک عام آدمی!