1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دس مئی : جرمنی میں عظیم یہودی مفکرین کی کتابیں جلائے جانے کا دن

10 مئی 2008

ٹھیک پچہتر سال پہلے دس مئی سن انیس سو تینتیس کو، جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کی ایما پر سگمنڈ فرائیڈ ،کارل مارکس اور کئی دیگر یہودی مفکرین کی کتابوں کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

https://p.dw.com/p/DxsN
برلن میں دس مئی کی یاد میں جمع لوگتصویر: AP

جرمنی میں دس مئی سن 1933 کو معروف یہودیوں ،اشتراکی نظریات کے مالک اور فسایئت کے خلاف لکھنے والے عظیم مفکرین کی کتابیں نذر آتش کرنے کے واقعات جرمنی بھر میں بائیس مختلف مقامات پر رونما ہوئے تھے۔

نازی حکمرانوں کے ایما پر ، دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے یہ کاروائیاں کی گیئں ۔ آج ان واقعات کو پورے پچہتر سال گزر چکے ہیں۔ ہر سال بارہ مئی کو مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس دن کی تلخ یادوں کو تازہ کیا جاتا ہے۔

اس سال بھی جرمن صدر ہورسٹ کوہلر نے ایک تقریب میں کہا کہ دس مئی سن انیس سو تینتیس کا واقعہ آج بھی شرمندگی اور ملامت کا باعث ہے۔